گھوٹکی: حادثے کے چوتھے روز نہر سے پانچویں نعش بھی نکال لی گئی

426

گھوٹکی (صباح نیوز)گھوٹکی کی مسو نہر سے چوتھے روز پانچویں نعش بھی نکال لی گئی، ریسکیو آپریشن ختم کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی خالد سلیم کے مطابق حادثہ 4 روز پہلے پیش آیا تھا، جب آندھی کے دوران تیز رفتار موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد مسو نہر میں ڈوب گئے تھے۔ ڈوبنے والے مرد، 2 خواتین اور ایک بچے کی لاشیں پہلے ہی نکال لی گئی تھیں جبکہ آخری بچے کی نعش بھی نہر سے نکال لی گئی ہے۔
گھوٹکی