اپوزیشن کی درخواست پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب

405

اسلام آباد (صباح نیوز) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، صدارت اسپیکر اسد قیصر کرینگے، 2 جولائی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کا اجلاس
بلانے کیلیے درخواست جمع کرائی تھی۔ ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج 2 بجے دوپہر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ ریکوزیشن میں کہا گیا تھا کہ اجلاس بلایا جائے تاکہ عام آدمی اورمعیشت پر بجٹ کے اثرات پر بحث کی جاسکے۔ رانا ثنااللہ سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں پر جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں کو ایوان میں زیربحث لایا جائے۔
قومی اسمبلی