ویڈیو اسکینڈل ،معطل جج کی جان کو خطرہ

244

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مبینہ ویڈیو سکینڈل سامنے آنے کے بعد جج ارشد ملک نے سیکورٹی خدشات کا اظہار کر دیا۔جج ارشد ملک نے وزارت قانون سے سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جج ارشد ملک نے اپنی سیکورٹی کے حوالے سے وزارت قانون کو خط بھیج دیا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پہلے سے دی گئی سیکورٹی واپس نہ لی جائے۔جج ارشد ملک نے مطالبہ کیا کہ جان کو خطرہ ہے سیکورٹی بڑھائی جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو جان کا خطرہ ہے۔یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ویڈیو اسکینڈل کے بعد عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ وزارت قانون نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔، اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق تین نام وزارت قانون کو بھیجیں گے جس کے بعد وزارت قانون ایک نام فائنل کر کے نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔
معطل جج