اسلام آباد(صباح نیوز)ایک ہزار سے زاید عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کر کے مکہ پہنچ چکے ہیں،ترجمان مذہبی امورکے مطابق گزشتہ روزمزید 3 ہزار 693عازمین 101بسوں کے ذریعے مکہ روانہ ہونگے ۔ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ توحید کے پروانوں کی سعودی عرب آمد
جاری ہے، 36ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے28 ہزار سرکاری جبکہ 8ہزار سے زاید عازمین حج نجی اسکیم کے ذریعے مکہ اور مدینہ منورہ پہنچے۔ 19 پروازوں سے مزید 3 ہزار 853عازمینِ حج آج رات تک مدینہ منورہ پہنچ جائیں گے۔ شعبہ گمشدگی و بازیابی نے 1205 بیگ تلاش کر کے عازمین کے حوالے کیے راستے بھولنے والے 49 عازمینِ حج کو رہائش گاہ تک پہنچایا گیا:۔ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ 48 پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ کا کام مکمل کر لیا گیا۔پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 2333مریضوں کو ابتدائی طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ہیلپ لائن پر رہنمائی کیلیے 69 جبکہ شکایات کیلیے 23 کالز موصول ہوئیں۔
عازمین حج