اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
(جب آگ میں ڈالا جائے گا اس وقت ان سے کہا جائے گا) آج ایک موت کو نہیں بہت سی موتوں کو پکارو۔ ان سے پوچھو یہ انجام اچھا ہے یا وہ ابدی جنت جس کا وعدہ خدا ترس پرہیز گاروں سے کیا گیا ہے جو ان کے عمل کی جزا اور ان کے سفر کی آخری منزل ہو گی، جس میں ان کی ہر خواہش پوری ہو گی، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے ، جس کا عطا کرنا تمہارے رب کے ذمے ایک واجب الادا وعدہ ہے۔
(الفرقان: 14-16)