بنوں( آ ن لائن) جمعیت علماء اسلام سمیع الحق گروپ نے قبائلی اضلاع میں ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر شمالی وزیرستان کی سطح پر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مولانا عبدالحئی ملک اورنگزیب خان کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آ ئی س قبائلی اضلاع کے امیر مولانا عبدالحئی نے کہا کہ جمعیت علما اسلام س اور شمالی وزیرستان کے علما کرام شمالی وزیرستان کے حلقہ پی کے 111اور پی کے 112میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کریں گے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان میں ملک اورنگزیب خان کی شمالی وزیرستان کے عوام کے لیے خدمات اور کارکردگی سے مطمئن ہو کر ان کی اور پی کے 111کے امیدوار ملک اقبال خان کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ حمایت کا اعلان اپنے قائدین سے مشاورت اور پی ٹی آئی کے مقامی مشران سے مذاکرات کے بعد کیا ہے جمعیت علماء اسلا م ف کے اُمیدوار بھی میدان میں ہیں لیکن ہم ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور دوسری بات یہ کہ ہمارے ان کے کردار اور طریقہ کار میں بہت بڑا اور واضح فرق ہے ان لوگوں نے ہمیشہ چور اور کرپٹ لوگوں کی وکالت اور چوکیداری کی ہے۔