سیلاب متا ثرین فنڈمیں کرپشن کا الزام لغو ہے ‘عبدالقادر بلوچ

330

کوئٹہ(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ شہباز شریف پر سیلاب متاثرین کے فنڈ سے کرپشن کرنے کا الزام بے بنیاد ہے عمران خان اور ان کی ٹیم اب اپنی معاشی پالیسیاں ٹھیک کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اب وہ صرف ا ور صرف الزامات لگا کر عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں ریکوڈک کے معاملے پر کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائے کہ کس کی کوتاہی کی وجہ سے بلوچستان حکومت جرمانہ ادا کرے گی وفاقی حکومت میں بلوچستان کے حقوق کا صحیح معنوں میں کیس نہیں لڑا حکومت کا پہلا سال ناکام گزرا، حکومت ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکی اور ملک کی عوام پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں سے ناخوش ہے، موجودہ حکومت بھی سابق حکومتوں کا ایک تسلسل ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عجیب صورتحال ہے کہ جس وقت سیلاب کا صورتحال پیدا ہوئی اس وقت شہباز شریف وزیر اعلیٰ نہیں تھے اور نہ ہی شہباز شریف سیلاب متاثرین کی فنڈز میں کرپشن کا کوئی کردار رہا برطانیہ حکومت نے خود ا س فنڈ کے معاملے سے تردید کردی کی شہباز شریف اور مسلم لیگ(ن)کا اس معاملے پرکوئی کردار نہیں ہے اس سے قبل بھی شریف خاندان پر کرپشن کے الزامات لگا یا گیا مگر اس حوالے سے کوئی جرم ثابت نہیں کرسکتا عمران خان اور ان کی ٹیم مسلم لیگ(ن)کی کارکردگی سے خوفزادہ ہوکر اب وہ صرف اور صرف الزامات لگانے کا سہارا لیکر ملک کے غریب عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔