اسلام آباد (صباح نیوز)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ریکوڈک مقدمے میں جرمانہ پر قوم مجرموں کا احتساب چاہتی ہے،ان کا مطالبہ ہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف سمیت سارے مجرم کٹہرے میں لائے جائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیر عظم کا کمیشن ڈھونگ اور دھوکا ہے۔ پرویز مشرف کا وکیل وزیر قانون ہے، تحقیقات کیاخاک ہوگی ۔ نفیسہ شاہ نے واضح کیا کہ اعظم سواتی بھی وفاقی کابینہ میںبااثر وزیر ہیں،غلط فیصلوں کا خمیازہ ملک اور قوم بھگت رہی ہے، صرف سیاستدانوں اور سولین کا احتساب ہوتا رہا ہے۔