کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آگئے ،اساتذہ نے 11 روز علامتی بھوک ہڑتال کے بعد ہاکی چوک کے سامنے دھرنا دیا۔ دھرنے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام ہوگیا۔ کوئٹہ میںاساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ،بلوچستان ایجوکیشنل ایمپلائز اور بلوچستان ایمپلائز ایکشن کمیٹی نے 11 روزہ علامتی بھوک ہڑتال کے بعد عبدالستار ایدھی چوک پر دھرنا دے دیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا 11 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کو پیش کر دیا ہے۔ بلوچستان ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے مطابق اساتذہ گزشتہ دو مہینے سے سراپا احتجاج ہیں لیکن انہیں سخت قدم اٹھانے پر مجبور کردیاگیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات حل نہیں کیے جاتے تب تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ دھرنے کے باعث شہر میں ٹریف کا نظام دھرم بھرم ہو گیا ۔ مختلف شاہراہوں گھنٹوں گاڑیاں پھنسی رہیں ۔جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات و مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔