عازمین حج کی معاونت کےلیے موبائل ایپلی کیشن متعارف

346

اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت مذہبی امور نے حج زائرین اور ان کے سعودی عرب میں قیام کے حوالے سے معاونت کے لیے موبائل ایپلیکیشنز متعارف کرادی۔وزارت نے زائرین سے معلومات کے لیے اینڈرائیڈ ایپلیکیشنز استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔ایپلیکیشن منی لوکیٹر کو صارف کی رہائش گاہ مختلف کیمپوں/مکتبوں تک جانے کے راستے، ٹرین اسٹیشنز، مسجد، اسپتال سمیت منی کے دیگر مقامات تک جانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔المقصد ایپلیکیشن مسجد الحرام کے اندر کی 3 ڈی زیارت
کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔پاک حج معاون ایپلیکشن زائرین، گروپ معلومات، عمارتیں، مکتبوں اور سفری تفصیلات فراہم کرتی ہے۔اردو زبان میں بنی رہنمائی حج ایپلیکیشن مناسک حج کی ادائیگی کے لیے معلومات اور سہولیات فراہم کرے گی۔