بھنڈی گوشت

1535

اجزا:
گوشت آدھا کلو
بھنڈی آدھا کلو
ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
پیاز( باریک کٹی ہوئی) دو عدد درمیانی
دہی ایک پیالی
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر کٹے ہوئے تین عدد درمیانے
ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی تین سے چار عدد
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا تین سے چار عدد
کوکنگ آئل آدھی پیالی
ترکیب:
بھنڈیوں کو صاف دھو کر خشک کر لیں اور اوپر کا ڈنٹھل کاٹ کر درمیان سے چیرا لگا لیں
ادرک لہسن ،نمک ، پیاز ، لال مرچ ، زیرہ ، ہلدی اور ٹماٹر کو اچھی طرح ملا لیں اور گوشت میں لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں
کڑاہی میں کوکنک آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور بھنڈیاں ڈال کر آنچ تیز کر دیں ۔ بھنڈیوں کو گولڈن فرائی کر کے نکال لیں ۔
اسی تیل کو پین میں ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور مصالحہ لگا ہوا گوشت شامل کر دیں
درمیانی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں اور گوشت گلنے پر آنچ تیز کر کے اچھی طرح بھون لیں ۔
تلی ہوئی بھنڈیاں ، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں ۔