پیچ ود کریم کسٹرڈ

440

اجزاء:
آڑو تین عدد درمیانے
دودھ آدھا لیٹر
چینی ڈیڑھ پیالی
کارن فلو تین کھانے کے چمچ
فریش کریم ایک پیالی
دار چینی پسی ہوئی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
لیمن فوڈ کلر چٹکی بھر
ترکیب:
آڑوئوں کو چھیل کرسلائس کاٹ لیں ، پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر رکھ دیں
چارسے پانچ منٹ بعد اس میں تین چوتھائی پیالی چینی ڈال کر ڈھکن کھول کر پکائیں ،ہلکی آنچ پر جب چینی پگھلنے لگے تو اس میں فوڈ کلر اور ایک چوتھائی پیالی پانی ڈال دیں۔
چینی مکمل حل ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں اور دار چینی ڈال کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں ۔
کارن فلار کو دو سے تین چمچ ٹھنڈے دودھ میں گھول لیں اور اس میں ایسنس ملا لیں
کسٹرڈ بنانے کے لیے دودھ کو ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر چینی ڈال دیں، پانچ ے سات منٹ پکانے کے بعد اس میں کارن فلار کا مکسچر ملا دیں۔
ذرا سی آنچ تیز کر کے تیزی سے چمچ چلائیں اور گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار لیں
کریم کو علیحدہ تھنڈا کر کے پھینٹ لیں اورکسٹرڈ کو ٹھنڈاکر کے اس میں ملا لیں۔