گھوٹکی الیکشن ، سندھ حکومت کے عمل دخل کا الیکشن کمیشن نوٹس لے،جمال صدیقی

246

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا ہے کہ گھوٹکی الیکشن میں زرداری خاندان سمیت پوری سندھ حکومت میدان میں اتری ہوئی ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ حکومت کے الیکشن کے عمل میں براہ راست عمل دخل کے معاملے پر نوٹس لے کر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں سندھ حکومت کی سرکاری مشینری کا آزادانہ استعمال کررہی ہے، پیپلزپارٹی کی سرپرستی میں الیکشن شفاف نہیں ہوسکتے، بلاول زرداری کی مہم صرف اور صرف گھوٹکی الیکشن پر مرکوز ہے سندھ میں پیپلزپارٹی عوامی مقبولیت کھونے کے بعد اس طرح کے حربے استعمال کرنے میں مصروف ہے، الیکشن میں اپنی شکست دیکھ کر پیپلزپارٹی کوئی بھی قدم اٹھا سکتی ہے۔، دوسری جانب سندھ میں آئے روز ٹریفک حادثات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ میں ناکام ہوچکا ہے سندھ میں آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیںمگر اس حوالے سے محکمے کی کارکردگی کچھ نظر نہیں آتی ۔