پشاور(آن لائن)کیپٹل سٹی پولیس نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سٹی ڈویژ ن میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران14 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران88 گھروں کو چیک کیا گیا جس میں کوائف مکمل نا ہونے پر غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف بھی مقدمات درج کرلیے گئے ، تمام ملزمان کو حوالات منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کریم خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کی پیش نظر جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کے خلاف رورل اور سٹی ڈویژنز میں خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کیے گئے، آپریشن میں ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز کے ساتھ ساتھ پاک آرمی کے جوانوں، لیڈیز پولیس، سنیفر ڈاگز، بی ڈی یو، سپیشل کومبیٹ یونٹ اور مقامی پولیس نے حصہ لیا ہے، جس کے دوران پشاور پولیس نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہے امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کی خاطر سٹی، رورل اورسٹی ڈویژنز کے تھانہ دائودزئی اور تھانہ شاہ قبول کی حدود میں خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کیا گیا ، آپریشنز کے دوران24 دیگر جرائم پیشہ ،مشتبہ افراد اور منشیات فروشوں کو پولیس حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور مختلف بور کے کارتوس اوردو کلو گرام سے زاید چرس بھی برآمد کر لی گئی۔