سانگھڑ میں بس نے رکشے کوکچل دیا،11 افراد جاں بحق

815
سانگھڑ:ٹریفک حادثے کے بعد بس الٹی پڑی ہے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکال رہے ہیں
سانگھڑ:ٹریفک حادثے کے بعد بس الٹی پڑی ہے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکال رہے ہیں

سانگھڑ(نمائندہ جسارت)سانگھڑ نوابشاہ روڈ پر سنجرانی سی این جی کی قریب مسافسر بس اور ررکشے میں تصادم ، 11 افراد جاںبحق 25 زخمی ۔تفصیلات کے مطابق کھڈرو کے کھوکر برادری سے تعلق رکھنے والے 8 افراد جن میں 5 خواتین ، 2 بچے اور ایک نوجوان ماجد محلے کے رکشے میں سوار ہوکر شاہ پور چاکر اپنے عزیزوں سے ملنے جارہے تھے کہ شاہ پورچاکر سے 5کلو میٹر پہلے علی محمد چانگ گائوں کے قریب مسافر بس سے تصادم ہوگیا۔ تصادم میں رکشے میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگے جبکہ بس بھی موقع پر الٹ گئی جس کی وجہ سے اس میں سوار25افرا د شدید زخمی ہوگئے جن کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال پہنچایا۔ اسپتال میں میڈیکل کی سہولت نہ ہونے اسٹاف اور میڈیشن کی کمی کی وجہ سے تمام مریضوں کو نوابشاہ روانہ کردیا گیا ۔کھڈرو میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جبکہ علاقے میں9 میتیں بیک وقت اٹھنے پر ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔زخمی ہونے والوں میں دس افراد کی حالت نازک ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں پانچ خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔جبکہ 8 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ سینیٹر ملک امام الدین شوقین سمیت دیگر سیاسی اور سماجی افراد نے حادثے پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹر امام الدین شوقین کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور سندھ حکومت سے لواحقین کے لیے ہر ممکن مدد لی جائیگی۔ اس کے علاوہ ایس ایس پی بے نظیر آباد تنویر احمدتینیو جائے وقوع پر پہنچے۔ڈی سی سانگھڑ نثاراحمد میمن نے پی ایم سی اسپتال نواب شاہ کا دورہ کرکے روڈ حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
سانگھڑ حادثہ