لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) چانڈکا اسپتال کے میل و فیمیل نرسز نے چانڈکا اسپتال کے چاروں اسپتالوں سول، ٹیچنگ، شیخ زید وومین اور شیخ زید چلڈرن اسپتال میں ایمرجنسی ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کرکے شعبہ امراض آنکھ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا، جہاں انہوں نے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر نرسوں عذرہ قیوم، سلومی جان، روبینہ لچھمن، جولی، شہزادی، ناہید برڑو، منصور یونس، شمشاد چانڈیو، لیاقت علی چاچڑ اور دیگر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ایک ماہ قبل صوبائی سیکرٹری صحت سندھ، صوبائی وزیر سعید غنی، کمشنر کراچی اور نرس رہنماؤں کی موجودگی میں معاہدہ کرکے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، تاہم جائز مطالبات منظور نہیں کیے جارہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر صحت اور دیگر سے مطالبات پورے کرنے کی اپیل کی۔