مریم نواز کا عمران خان کو جوابی ٹوئٹ

565

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ججز پر دباؤ ڈالنے والی مافیا کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے اور عدلیہ کو دھمکیاں دے کربیرون ملک دولت کا تحفظ چاہتا ہے۔

مافیا عدلیہ کودھمکیاں دے کربیرون ملک دولت کا تحفظ چاہتا ہے، وزیراعظم

اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان اسی مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے اور سزائیں دلانے کے لیے ججز پر دباؤ ڈالتے ہیں، عمران خان اپنے سیاسی مخالفین سے بدلہ لینے کیلئے اداروں کو استعمال کرتے ہیں۔ اور اس دوران اداروں کو بھی بدنام کراتے ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے۔