برمنگھم (جسارت نیوز) ا سٹار آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل ا سٹارک نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں سنگل ایڈیشن میں زیادہ وکٹوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں جونی بیئرسٹو کو آئوٹ کر کے سابق ہم وطن بولر گلین میگراتھ کی ایک ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
واضح رہے کہ میگراتھ نے 2007ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں 26 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کی تھی۔ 12 سال بعد میگراتھ کے ہم وطن بولر ا سٹارک نے انہیں عالمی ریکارڈ سے محروم کر دیا۔