قاہرہ (جسارت نیوز) افریقا کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے۔ افریقا کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ سینیگال، تیونس، الجیریا اور نائیجیریا ٹاپ4 میں داخل، سینیگال کا مقابلہ تیونس سے ہوگا، الجیریا کا نائیجیریا سے ہوگا۔افریقا کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ2019ء اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے ۔ تیونس، الجیریا،سینیگال اور نائیجیریا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ اس سے قبل پہلے کوارٹر فائنل میچ میں سینیگال کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد بینن کی ٹیم کو 1-0 گول سے شکست دیکر افریقاکپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں نائیجیریا کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم کو 2-1 گول سے ہرا کر افریقا کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں الجیریا نے آئیوری کوسٹ کو پنالٹی ککس پر 4-3 سے شکست دی جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں تیونس نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مڈغاسکر کو 3-0 سے ہرا کر ٹاپ4 کے لئے کوالیفائی کیا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کی2 فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 19 جولائی کو کھیلا جائیگا۔