لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) 15 جولائی کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو باقاعدہ تحریری درخواست پیش کر دی ہے۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر 15 جولائی کو بلائے جانے والے اجلاس میں شرکت کے لیے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں گے۔