بیرون ملک دورے پر سرکاری خزانے سے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا‘ اسد قیصر

144

اسلام آباد (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں نے بیرون ملک دورے پر سرکاری خزانے سے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا۔ جمعے کو اسپیکر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں نے اپنے حالیہ بیرون ملک سرکاری دورے پر قومی خزانے سے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا‘ میں نے یکم جولائی سے5 جولائی تک ماسکو میں انٹرنیشنل کانفرنس برائے پارلیمنٹرین ڈیولپمنٹ میں شرکت کی جس کے تمام اخراجات میں نے اپنی جیب سے ادا کیے‘ اب میں برطانیہ میں اپنے خاندان سے ملنے کیلییآیا ہوں، اس کے اخراجات بھی میں نے اپنی جیب سے برداشت کیے ہیں۔