ارشد ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

370

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ میری اطلاعات کے مطابق ارشد ملک نے چند ماہ پہلے رمضان کے مہینے میں (مئی 2019ء ) ن لیگ کی اہم شخصیات سے رابطے کیے۔اس کے بعد ارشد ملک پاکستان سے باہر جا کر شریف خاندان کے اہم فرد سے ملے۔ارشد ملک نے وہاں پر ڈیل کرنے کی کوشش کی۔حامد میر نے کہا شریف خاندان میں سے کسی نے کیا ارشد ملک کو رشوت کی پیشکش کرنی ہے بلکہ انہوں نے خود ڈیل کرنے کی کوشش کی۔حامد میر نے کہا کہ ارشد ملک کی ساری گفتگو ریکارڈڈ ہے اور اس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔جب وہ ویڈیوز عدالت میں پیش کی جائیں گی تو ارشد ملک کا موقف بالکل غلط ثابت ہو جائے گا اور ان کی پریس ریلیز کی دھجیاں بکھر جائیں گی۔حامد میر نے کہا کہ میرے خیال سے ارشد ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے کیونکہ انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ میں فیملی کے ہمراہ باہر چلا جاؤں گا اور پھر انہوں نے باہر جا کر ڈیل کرنے کی کوشش کی۔