کابل (جسارت نیوز) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے انگلینڈ میں ورلڈ کپ کے دوران کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر فاسٹ بولر آفتاب عالم پر ایک سال تک ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی، پابندی کے دوران ان کا نیشنل کنٹریکٹ بھی معطل رہے گا۔ افغانستان ٹیم مینجمنٹ نے میگا ایونٹ کے دوران کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر آفتاب عالم کو واپس وطن بھیج دیا تھا۔ اے سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ ڈسپلنری کمیٹی نے تحقیقات کے بعد آفتاب عالم پر ایک سال تک کیلئے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے۔
، اس کے علاوہ پابندی کے دوران ان کا نیشنل کنٹریکٹ بھی معطل رہے گا۔ آفتاب عالم نے ورلڈ کپ میں تین میچز میں افغانی ٹیم کی نمائندگی کی اور انہوں نے چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔