آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیموں کے  درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر

461

بلفاسٹ (جسارت نیوز) آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ گزشتہ روز کھیلا جانا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہو سکا اور یوں میچ منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔