لندن (جسارت نیوز) اسٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق کو سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لندن میں میگا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کویٹا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اعصام الحق اور ان کی یوکرینی جوڑی دار نیڈیا کشنوک کو سخت مقابلے کے بعد زیر کردیا۔