شیخ رشید کی نااہلی حادثات کی صورت میں سامنے آرہی ہے، مرتضیٰ وہاب

343

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلا عا ت قا نو ن و اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے رحیم یا ر خا ن ٹرین حا دثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ٹرین حادثہ کس کی غفلت اور لا پر واہی کی وجہ سے ہوا، اس کی تحقیقا ت مکمل ہونی چاہیے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ شیخ رشید سیاست چمکانے اور چکنی چپڑی با تو ں کے بجائے ریلوے کے نظام پر توجہ دیں شیخ رشید کی انتظامی نااہلی ریلوے حادثات کی صو ر ت میں سامنے آرہی ہے شیخ رشید ٹیلی ویژن چینلز پر زبان کے خوب جوہر دکھانے کے بجائے ریلوے کے نظا م کو درست کریں۔ مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ رحیم یار خان میں ٹرین حادثہ ریلوے انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے جائے حادثہ پر پہنچنے کے بجائے شیخ رشید زبانی جمع خرچ سے کام چلا تے رہتے ہیں تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے ہر شعبہ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ سندھ حکومت ٹرین حادثہ کے زخمیوں کا علاج معالجہ کرے گی اور ٹرین حادثہ کے متاثرین کے لیے سندھ حکومت مکمل تعاون کرے گی۔