گھوٹکی سےاین اے -205 کے پیپلزپارٹی کے امیدوار کیخلاف مقدمے کی سماعت

221

سکھر( نمائندہ جسارت)گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 کے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے خلاف دائر کیس کی سماعت،عدالت میں دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ محمد بخش مہر کے خلاف شہری شبراتی پنھور کی جانب سے ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ محمد بخش مہر نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے، انہیں نااہل قرار دیا جائے۔