کمشنر کراچی کا دودھ کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

531

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے دودھ کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی اور ملک ایسوایشنز کے اجلاس میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافے سے متعلق معاملات طے نا پاسکے،ملک ایسوسی ایشنز کا دودھ کی قیمت میں کیا گیا اضافہ واپس لینے سے انکار کر دیا جبکہ کمشنر کراچی کا زائد نرخ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنرکراچی افتخار شلوانی نے کہا کہ 17جولائی تک دودھ کی قیمت نہیں بڑھائے جائے گی ۔زائد نرخ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مطالبات سنے ہیں۔ تیسرے فریق کے ذریعے دودھ کی پیداواری لاگت کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

دوسری جانب صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن شاکر گجر نے میڈیا سے بات چیت میں کمشنر کراچی کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں دودھ کی نئی قیمت کا تعین ہونا تھا مگر کچھ نہیں ہوا،مہنگائی بڑھنے کے باعث دودھ کی قیمت میں اضافہ کیاگیا ہے۔قیمتیں واپس لینے کیلئے ہم پر دبا ڈالاجارہا ہے۔ہم قیمتیں واپس نہیں لیں گے، ہول سیلرز نے ہڑتال کی کال دی تو حمایت کریں گے۔

ڈیری فامرز، ملک ہول سیلرز اور ریٹیلرزکا مزید کہناتھا کہ29 جولائی کو کمشنر کراچی نے اسٹیٹ بینک کو لیٹر لکھا مگر ابھی تک جواب نہیں آیا جس کا خمیازہ ڈیری فامرز، ملک ہول سیلرز اور ریٹیلرز بھگت رہے ہیں۔