اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت نمبر1کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیرسماعت سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زاید اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں تفتیشی افسرکا بیان قلمبند کرلیاگیا۔گزشتہ روز سماعت کے دوران شریک ملزمان نعیم محمود، منصور رضا رضوی اور سابق صدر نیشنل بینک سعید احمدعدالت میںپیش ہوئے۔اس موقع پرکیس کے تفتیشی افسر نادر عباس نے اپنا بیان قلمبند کر ا دیاجس کے بعد عدالت نے سماعت 17جولائی تک ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر نادر عباس پر وکیل صفائی جرح کریں گے۔
اسحاق ڈار