حکومت کے پاس مڈٹرم الیکشن کے سوا کوئی راستہ نہیں،شاہد خاقان

274

حافظ آباد( صباح نیوز+آن لائن)سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کے پاس مڈٹرم الیکشن کے سواکوئی راستہ نہیں ، اس سے پہلے کہ کوئی اور آجائے عوام کو سڑکوں پر لائیں گے‘ ملک اورفوج مارشل لاکے متحمل نہیں ہوسکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے اثرات اچھے نہیں ہوتے ،جنرل باجوہ میں پروفیشنل ازم ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگی رہنمائوں کو دھمکی آمیز کالیں موصول ہورہی ہیں ،گرفتاری سے نہیں ڈرتا ، ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرو، تکلیف دینے والے تکلیف برداشت نہیں کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جج کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد نواز شریف 5روز سے غیر قانونی حراست میں ہیں،ملک میں انصاف کا نظام ختم ہوچکا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت میںمخالفین کے خلاف پرچوں اور جھوٹے مقدمات کے اندارج کی سیاست واپس آچکی ۔سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے 10ماہ میں ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،ایک سال میں پاکستان میں مہنگائی 3گنا بڑھ گئی ، کاروبار اور روزگار ختم ہور ہے ہیں ۔
شاہد خاقان