صفا گولڈ مال کرپشن ریفرنس :خاتون گواہ کابیان مکمل،جرح شروع کردی گئی

213

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت نمبر2کے جج محمد ارشدملک کی عدالت میں زیرسماعت صفا گولڈ مال کرپشن ریفرنس میں خاتون گواہ کابیان مکمل، جرح شروع کردی گئی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران بیان مکمل ہونے پروکیل صفائی استغاثہ کی گواہ مومنہ ناصر پر جرح کی،جس کے دوران وکیل صفائی شاہ خاور کے سوال پر نیب پراسیکیوٹر مرزا عثمان کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔اس موقع پرنیب پراسیکیوٹرنے بھی غیر متعلقہ سوال پر اعتراض کردیا۔اس موقع پرعدالت نے مداخلت کرتے ہوئے وکیل صفائی شاہ خاور کو متعلقہ سوالات کرنے کی ہدایت کی۔گواہ پرجرح جاری رہی۔ اوربعدازاں سماعت16جولائی تک ملتوی کردی گئی۔