کراچی ( پ ر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اعلان کیا ہے کہ اے پی این ایس ایوارڈز برائے سال 2017-2018ء رواں سال اگست میں منعقد کیے جائیں گے ۔ انہوں نے 24 ویںایوارڈز پر مشتمل کیٹیگریز کا اعلان کرتے ہوئے ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ 25جولائی 2019ء تک مندرجہ ذیل کیٹیگریز کے لیے اپنی اینٹریز ارسال کریں۔کیٹیگریز کی تفصیلات درج ذیل ہیں (1)بزنس پرفارمنس ایوارڈز: یہ ایوارڈ اے پی این ایس رکن مطبوعات میں سب سے زیادہ بزنس دینے والی3 ایکریڈائٹڈایجنسیوں/میڈیا بائنگ ہائوسز کو دیا جائے گا۔(الف)سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ایجنسی /ایم بی ایچ ـ”گولڈ” (ب)دوسرے نمبر پر آنے والی ایجنسی /ایم بی ایچ “چاندی” (پ) تیسرے نمبر پر آنے والی ایجنسی /ایم بی ایچ “برانز “(2)اسپیشل بزنس ایوارڈز: یہ ایوارڈز اے پی این ایس رکن مطبوعات میں گزشتہ سال کے دوران مندرجہ ذیل 3 کیٹیگریز میں زیادہ بزنس کرنے والی ایکریڈائٹڈ ایجنسیوں/میڈیا بائینگ ہائوسز کو دیے جائیں گے۔ (الف)اسپیشل بزنس ایوارڈ برائے جرائد (میگزین ): جرائد میں کم ازکم 3کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی ایجنسی/ایم بی ایچ ایوارڈ کی حقدار قرار پائے گی۔(ب) اسپیشل بزنس ایوارڈ برائے علاقائی مطبوعات :علاقائی مطبوعات میں کم از کم 5کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی ایجنسی/ایم بی ایچ ایوارڈ کی حقدار قرار پائے گی ۔ (کراچی ،لاہور ،اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں سے شائع ہونے والے روزنامے)۔(پ) اسپیشل بزنس ایوارڈ برائے میٹرو بی مطبوعات : کراچی ،لاہور اور اسلام آباد کے میٹرو بی روزنامہ اخبارات اور ان کے علاقائی ایڈیشنوں میں کم از کم 5کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی ایجنسی /ایم بی ایچ ایوارڈ کی حقدار قرار پائے گی۔ (3)کلائنٹ پر فارمنس ایوارڈز: ایکریڈائیٹڈایجنسی /ایم بی ایچ کے2 کلائنٹ ایک (پرائیوٹ) اور دوسرے پبلک سیکٹر آرگنائزیشن کو اے پی این ایس رکن مطبوعات میںسب سے زیادہ بزنس کی بنیاد پر ایوارڈدیا جائے گا ۔امید وار کلائنٹس کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے بزنس کے ثبوت کے لیے مطبوعات کو جاری کردہ اشتہارات کی اسٹیٹمنٹ ارسال کریں ۔(4)کریٹو ایوارڈز کی کیٹیگریز :ایکریڈائٹڈایجنسی اور اشتہارات کے تخلیق کاروں کو مندرجہ ذیل کیٹیگریز پر ایوارڈز دیے جائیں گے ۔ بہترین کاپی ایوارڈ ٭بہترین ویژول ڈیزائین ٭بہترین اشتہاری کمپین٭بہترین پبلک سروس کمپین کریٹو ایوارڈ ز کی ایک یا ایک سے زاید کیٹیگریز کے لیے فی کیٹیگری زیادہ سے زیادہ3 اینٹریز بھیج سکتے ہیں،کیٹیگریز میں اینٹریز کا مشترک ہونا قابل قبول ہوگا ۔مقابلے میں حصہ لینے والی ایجنسی کے لیے ضروری ہے کہ ایک اصل ٹیئر شیٹ ،انٹری کی 5کمپوز شدہ کاپیاں جے پیک فارمیٹ پر بنی ہوئی سی ڈی کے ساتھ جمع کرائیں۔ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں/ایم بی ایچ سے درخواست ہے کہ انٹریز مورخہ 25جولائی 2019ء تک اس پتے پر ارسال کریں: جناب شہاب زبیری چیئرمین اے پی این ایس ایوارڈز کمیٹی ،ایس ٹی 1/E-،بلاک 16-،کے ڈی اے اسکیم نمبر 36،گلستان جوہر ،کراچی ۔فون نمبر :34012491-3 ، قواعد و ضوابط اور انٹری فارم دیے گئے لنک سے ڈائون لوڈ کریں۔
www.apns.com.pk/downloads.php