نوابشاہ میں نقلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپا، دو ملزم گرفتار

175

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) ایس ایچ مورو کو خفیہ اطلاع ملنے پر درس روڈ پر چلنے والی نقلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپا، دو ملزم گرفتار، مقدمہ درج، نقلی مشروبات سے لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہورہے تھے، خفیہ اطلاع پر کاروائی کی ہے، ایس ایچ او محسن رضا جنڈان۔ مورو شہر کے درس روڈ پر خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او محسن رضا جنڈان نے غیر معیاری کیمیکل سے بننے والی بوتلوں کی فیکٹری پر چھاپا مارکر دو افراد محمد امجد ملک اور محمد اقبال بھٹی کو گرفتار کرلیا اور غیر معیاری کیمکیل اپنی تحویل میں لے کر مورو تھانے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایچ او محسن رضا نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم بڑی کمپنیوں کی مشروبات کے نام پر غیر معیاری کیمیکل سے بنائی گئی مشروبات بنا کر مارکیٹ میں بیچ رہے تھے۔ سخت گرمی کی وجہ سے لوگ غیر معیاری مشروبات استعمال کرکے مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔