وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بینکوں کے ذریعے ترسیلات زر بھیجنے پر تارکین وطن کے مشکور ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کے ذریعے ترسیلات زر بھیجنے پر تارکین وطن کے مشکور ہیں،گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں9.7 فیصد اضافہ ہوا۔
ترسیلاب زر کا مجموعی حجم21ارب80کروڑ ڈالر سالانہ ہو گیا ہے ۔ گزشتہ سال ترسیلات زر میں2.9فیصد اضافہ ہوا تھا ۔ اس سال کی ترسیلات پچھلے سال کی نسبت بہت زیادہ ہے جبکہ پچھلے سال ترسیلات زر میں صرف 2.9فیصد اضافہ ہوا تھا۔
بینکنگ چینلز کے ذریعے زیادہ ترسیلات بجھوانے پر میں بیرون ملک مقیم اپنے کارکنان کا مشکور ہوں۔ نتیجتاً گزشتہ برس ترسیلات میں 9.7% کا سالانہ اضافہ ہوا اور رواں برس ترسیلات کا مجموعی حجم 21.8 ارب $ تک پہنچا۔ پچھلے برس کے مقابلے میں جبکہ یہ مقدار 2.9% تھی، یہ اضافہ کہیں زیادہ تھا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 11, 2019