عمران خان کے دورہ امریکا کی کوئی اطلاع نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

998

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورہ امریکا سےمتعلق وائٹ ہاؤس کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ مورگن آرٹگس نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال پر عمران خان کے دورے سے متعلق جواب دیا۔بریفنگ کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی لیڈر عمران خان اس ماہ کے آخر میں امریکا آرہے ہیں، اس حوالے سے ملاقات کا کیا شیڈول ہے، آپ ہمیں کچھ بتاسکتی ہیں؟

اس پر مورگن آرٹگس نے جواب دیا کہ میری معلومات ہیں کہ اس دورے کی وائٹ ہاؤس نے تصدیق نہیں کی، میں نے بھی وہی رپورٹس پڑھیں ہیں جو آپ کے پاس ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس دورے کی تصدیق یا تردید سے متعلق وائٹ ہاؤس سے رابطہ کریں گی لیکن وہ محکمہ خارجہ کی طرف سے اس وقت کوئی اعلان نہیں کرسکتیں۔