کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کا اعلان

822

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی نمائش لاہور کے بعد رواں مہینے اب کراچی میں منعقد ہورہی ہے۔ کتابوں کے شوقین افراد 10 لاکھ سے زائد کتابوں کی قیمت پر 50 فیصد سے 90 فیصد تک دی جانے والی رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے،

کراچی میں منعقدہونے والے کتابوں کے سب سے بڑے میلے کا آغاز 26 جولائی 2019 کو صبح 9 بجے ہوگا اور اس کا اختتام 5 اگست 2019 کو رات 12 بجے ہوگا۔ یہ نمائش مسلسل 11 روز تک 24 گھنٹے کراچی ایکسپو سینٹر کے ہال 5 میں عوام کے لئے کھلی رہے گی،

کراچی کی پڑھی لکھی نوجوان نسل میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ بگ بیڈ وولف بک سیل کراچی 2019 نمائش میں عالمی معیار کے ادب سے بھرپور رسائی حاصل کریں گے۔ اس نمائش میں پہلے وی آئی پی ڈے میں شرکت کے لئے بگ بیڈ وولف بک سیل پاکستان کے سوشل میڈیا پیجز پر مقابلوں کے ذریعے وی آئی پی پاسز حاصل کئے جاسکتے ہیں،

وی آئی پی ڈے کا پاس رکھنے والے افراد ایک روز قبل یعنی 25 جولائی 2019 نمائش میں شرکت کرسکیں گے اور ایک روز پہلے اپنی پسندیدہ کتابیں تلاش کرسکیں گے۔ بگ بیڈ وولف بک سیل کے بانی اینڈریو یاپ نے کراچی میں بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، “کراچی میں بگ بیڈ وولف میلہ کو متعارف کرانے کا ہمارا عزم آخرکار اب حقیقت کی جانب بڑھ رہا ہے،

لاہور میں کامیابی کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ اس خطے میں انگریزی کی معیاری کتابوں کے متلاشی وسیع تعداد میں موجود ہیں۔ اس لئے ہم نے کراچی آنے کا فیصلہ کیا اور بڑھتی ہوئی آبادی والے اس بڑے شہر میں انگریزی کتابوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کا چیلنج قبول کیا۔ اس کتب میلے میں ہماری خواہش ہے کہ ایسا پلیٹ فارم تخلیق کیا جائے جہاں لوگوں نہایت کم قیمت میں کتابیں حاصل کر سکیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سستی اور آسانی سے دستیاب کتابوں کے ذریعے ان کی معلومات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،

اس میلے میں ہر مزاج کے قارئین اپنے ذوق کے مطابق پسندیدہ موضوعات، بیسٹ سیلرز، نوجوانوں کے فکشن، رومانوی، جرم و سسپنس، سائنس فکشن، بزنس، سیلف ہیلپ، آرکیٹکچر، ڈیزائن، کوک بکس اور دیگر موضوعات کی کتابیں شامل ہوں گی۔ اپنے بچوں کے ہمراہ آنے والے والدین مختلف اقسام کی کتابوں جیسے اسٹوری بکس، ایکٹویٹی بکس، بورڈ بکس، کلرنگ بکس، پکچر بکس، اور انٹرایکٹو بکس سمیت دیگر کتابوں کی موجودگی سے نہایت خوش ہوں گے۔،

بگ بیڈ وولف بک سیل میلہ ایشیاء میں خاص طور پر میجکل بکس یا آگمنٹڈ ریالٹی (اے آر) بکس کے نام سے بھی مشہور ہے۔ ان میجکل بکس کے ذریعے نئی نسل جدید ترین اے آر ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے مطالعہ، کھیل اور سیکھنے سے لطف اندوز ہوسکے گی۔ یہ بچوں کے لئے جادوئی جیسا تجربہ ہوگا جس میں وہ اپنے پسندیدہ کرداروں کو گفتگو اور فعال انداز سے دیکھ سکیں گے،

اس میلہ میں کلاسیک بچوں کی کہانیوں میں سنڈریلا، لٹل ریڈ رائیڈنگ ہڈ، اور گولڈی لاکس یا تعلیمی عنوانات جیسے گنتی سیکھیں اور اے بی سی سیکھیں جیسی کتب بھی دستیاب ہوں گی۔ بگ بیڈ وولف بک سیل کراچی 2019 کے منتظم اویس اختر بٹ نے کہا، “رواں سال لاہور میں ہمارے کتابی میلے میں عوام کی بھرپور دلچسپی لینے پر ہم نے کراچی میں کتب میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ کراچی کے شہریوں کو پہلی بار ایسا موقع میسر آئے گا جب وہ مسلسل جاری کتب میلہ میں شریک ہوسکیں،

بگ بیڈ وولف بک سیل بین الاقوامی طور پر 24 گھنٹے کتابوں کی خریداری کے لئے مشہور ہے اور ہم پاکستان کے مزید شہروں میں اس کتب میلہ کو لے جانے کے لئے پرجوش ہیں جس سے مزید لوگوں کو کم قیمت میں معیاری انگریزی کتب کے مطالعہ کا موقع ملے گا۔” اپنے آغاز سے لییکر اب تک یہ میلہ ہر سال کتابوں سے محبت کرنے والے لاکھوں افراد، طالب علموں اور والدین کو اپنی جانب متوجہ کرچکا ہے۔

سال 2009 میں ملائیشیا میں قیام کے بعد بگ بیڈ وولف بک سیل گزشتہ دہائی کے دوران 10 ممالک کے متعدد شہروں میں کتب میلے کامیابی سے منعقد کر چکی ہے جن میں دبئی، جکارتا، منیلا، کیبو، کولمبو، بینکاک، تائی پی، ینگون، مانڈالے، سی?ل اور لاہور شامل ہیں۔ کراچی میں اولین کتب میلے کا انعقاد بگ بیڈ وولف بک سیل کے مشن’ایک وقت میں ایک کتاب سے ذہن کی دنیا کی تبدیلی‘ (Changing the World One Book at a Time) کی عکاسی ہوتی ہے۔

بگ بیڈ وولف بک سیل معاشرے کی بہتری کے لئے اپنا حصہ ڈالنے پر یقین رکھتا ہے اور اس حوالے سے اپنے کاروباری سماجی ذمہ داری کے شعبہ ریڈ ریڈر ہڈ پروگرام (Red Readerhood) کے ذریعے فعال ہے۔ ادارہ اپنے اس یقین پر پرعزم ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے شخص کو مطالعہ کے ذریعے علم حاصل ہو۔

اس سلسلے میں بگ بیڈ وولف سیل کراچی 2019 نے مقامی فلاحی اداروں کے ساتھ اشتراک قائم کرے گا اور شائقین کتب کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ نمائش کے دوران خریدی گئی کتابیں ریڈ ریڈرہڈ کارنر میں عطیہ کریں۔ بگ بیڈ وولف بک سیل کراچی 2019 کے انتظام میں پاکستان کے سب سے بڑے بڑے تعلیمی نیٹ ورک پنجاب گروپ آف کالجز،

کتابی میلہ کے مشن میں موجود مطالعہ کی اہمیت اجاگر کرنے سے ہم آہنگ مقای ادارے کے ساتھ اشتراک جاری رہے گا۔ کراچی کے شہری اس کتب میلے میں چلڈرنز پبلیکیشن کی جانب سے اردو کی مختلف اقسام کی کتابیں بھی خریدسکیں گے،

کتابوں کے شوقین افراد بگ بیڈ وولف بک سیل کراچی 2019 سے متعلق خبروں، تحائف اور دیگر معلومات خصوصی سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس سے حاصل کر سکتے ہیں۔