اے ایس ایف سٹی عوام کو جدید سہولیات زندگی فراہم کرے گا

1290

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ایئرپورٹ سیکورٹی فورس فاؤنڈیشن (اے ایس ایف ایف) نے پراجیکٹ ’اے ایس ایف سٹی‘ کا منصوبہ عوام کے لیے پیش کردیا ہے جو جدید سہولتوں، بہترین طرز تعمیر اور منفرد خصوصیات کا ایک اسمارٹ سٹی منصوبہ ہے،

اس موقع پر قائم مقام سی ای او، اے ایس ایف ایف، ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور آپریشنز، کرنل(ر) حبیب خواجہ نے کہا کہ عوام کو بہترین رہائشی اور جدید سہولتوں سے آراستہ منصوبے کے لیے ہم اپنے عزم پر کار بند ہیں۔ اسمارٹ سٹی کی جدید سہولتوں کا یہ منصوبہ اے ایس ایف فاؤنڈیشن اور ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کا منصوبہ ہے۔ اس کا مجموعی رقبہ 3009 ایکڑ زمین پر مشتمل ہے،

جبکہ پلاٹوں کا سائز 125، 250 اور 500 اسکوائر گز ہے۔ پلاٹ مناسب قیمت پر اور آسان اقساط پر فراہم کئے جائیں گے۔ بیرون ملک شہریوں کے لیے بھی ایک بلاک مخصوص کیا گیا ہے اور یہاں کی جانے والی سرمایہ کاری محفوظ اور بہترین ہوگی،منصوبے کی بکنگ 20 جولائی سے شروع ہوگی اور 30 اگست 2019ء کو ختم ہوگی،

اسی طرح توقع ہے کہ ملکیت 2022ء؁ میں دی جائے گی۔منصوبہ قدرتی ماحول اور حسن کا امتزاج ہے، جس میں سرسبز باغات، پھولوں پودوں سے سجے راستے اور دیگر خصوصیات صاف اور صحت مند ماحول کو یقینی بنائیں گی،

پہلی بار سرمایہ کاری اور پراجیکٹ کے بارے میں معلومات کے لیے موبائل ایپ پیش کی گئی جو سرمایہ کاروں کو مکمل پیش رفت سے آگاہ رکھے گی۔ ایپ کے ذریعے وہ کیمرے کی مدد سے پراجیکٹ پر کام کی رفتار اور سائٹ کا معائنہ اور دیگر معلومات حاصل کرسکیں گے۔یہ دور جدید کا اسمارٹ سٹی منصوبہ ہے،

جہاں میٹریل کی جانچ اے ایس ایف سٹی کی جدید لیبارٹری سے کی جاتی ہے تاکہ کام کے معیار کو برقرار رکھا جائے، منصوبے کو بہترین طرز تعمیر کا شاہکار بنانے کے لیے اعلیٰ ترین مہارت کے حامل کنسلٹنٹ مصروف عمل ہیں،

سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایس ایف ایف سید طارق علی نے کہا کہ منصوبے کا اسمارٹ سیکورٹی سسٹم، اے ایس ایف سیکورٹی نے فراہم کیا ہے۔ پراجیکٹ میں 24 گھنٹے اسمارٹ پاور جنریشن سسٹم بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ منصوبہ کا اپنا واٹر فلٹر سسٹم ہے، اسمارٹ پارکنگ اور ٹریفک کنٹرول سسٹم، پارک، جم، اسپورٹ سہولتیں، سوئمنگ پول، کلب، ریسٹورنٹس اور دیگر کئی سہولتیں بھی منصوبے کا حصہ ہیں،

اس کے علاوہ میڈیکل انکلیو، اسمارٹ ایجوکیشنل انکلیو، اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ عالمی معیار کے مطابق ڈیزائن کئے گئے ہیں۔اے ایس ایف کے برانڈ ایمبیسیڈر، اے ایس ایف سٹی کراچی، میکال ذوالفقار نے کہا کہ یہ منصوبہ اسمارٹ زندگی اور اسمارٹ سوچ کا آئینہ دار ہے،

منصوبے کی پزیرائی بہت حوصلہ افزاء ہے یہ عوام اور سرمایہ کاروں کے لیے بہترین موقع ہے اور پرسکون اور لگژری لائف کے لیے بہترین جگہ ہے جہاں شور و غل، آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول ہے،

اے ایس ایف فاؤنڈیشن کا انتظام بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ذمے ہے جس کے چیئرمین سیکریٹری ایوی ایشن ہیں۔ ڈی جی، اے ایس ایف نائب چیئرمین بورڈ اور ایم ڈی اے ایس ایف فاؤنڈیشن ہیں۔ اے ایس ایف ہاؤسنگ اسکیم اے ایس ایف فاؤنڈیشن کا حصہ ہے جبکہ اے ایس ایف کی زیادہ تر سرگرمیاں، پی ایم یو، پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ دیکھتا ہے۔