محکمہ خزانہ پنجاب میں بیوروکریٹس کے بچوں کو اہم عہدوں پرتعینات کیے جانے کا انکشاف

292

لاہور (آئی این پی) محکمہ خزانہ پنجاب ایلیٹ افسران کا مرکز بن گیا، ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹریز اور ریٹائرڈ چیف سیکرٹریز کے صاحبزادے محکمہ خزانہ کے اہم عہدوں پر تعینات۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ میں اہم عہدوں پر بیوروکریٹس کے
بچوں کو تعیناتیاں دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، سیکرٹری خزانہ عبداللہ خان سنبل ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری حیات اللہ سنبل کے بیٹے ہیں، اسپیشل سیکرٹری بجٹ ریٹائرڈچیف سیکرٹری کے صاحبزادے ہیں جبکہ ڈپٹی سیکرٹری خزانہ سارہ حیات ریٹائرڈ چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل کی صاحبزادی ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری رومان بڑانہ وفاقی سیکرٹری مشتاق بڑانہ کے صاحبزادے، ایڈیشنل سیکرٹری علی شہزاد ریٹائر وفاقی سیکرٹری توقیر علی فائق کے بیٹے ہیں جبکہ ڈپٹی سیکرٹری کیپٹن (ر) بلال عاصم ریٹائر جنرل کے بیٹے ہیں اور ایڈیشنل سیکرٹری صائمہ احدسابقہ ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی اہلیہ ہیں۔
محکمہ خزانہ