ایف اے ٹی ایف شرائط پوری نہ کیں تو آئی ایم ایف پروگرام معطل ہو سکتا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

140

کراچی (آئی این پی) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن
ٹاسک فورس کی شرائط کی وجہ سے پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ کیا گیا پروگرام خطرے میں ہے، ایف اے ٹی ایف کی عاید کردہ شرائط اگر پاکستان نے پورے نہ کیں تو آئی ایم ایف کا پروگرام معطل ہو سکتا ہے۔ منگل کو کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اسٹیٹ بینک میں کراچی کے اسٹاک مارکیٹ کے رہنمائوں کا اجلاس اپنے دفتر میں طلب کیا تھا۔ اس موقع پر کراچی سٹاک ایکسچینج اور ڈالر کی قیمت پر میٹنگ میں تبادلہ خیال ہوا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سطح پر بہتری کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔ میٹنگ میں سید رضاباقر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو پوری کرنے کے لیے ٹیم قائم کردی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے ایف اے ٹی ایف پر سیاستدانوں کے ذریعے رکن ملکوں سے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک