جعلی ٹرسٹ ڈیڈ : مریم نواز کو نوٹس ، 19جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب

133

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کے معاملے پر نیب کی درخواست پر پاکستان مسلم لیگ
(ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے ۔ نیب کی جانب سے دائر درخواست میںکہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی جانب سے پیش کی گئی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔ نیب کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ فیصلے میں ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہونے پر مریم نواز کا الگ ٹرائل ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کی فرد جرم سے مریم نواز کے خلاف جعلی دستاویزات پیش کرنے کی سیکشن حذف کر دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ اگر مقدمے میں جعلی دستاویزات ثابت ہو گئیں تو پھر مریم نواز کے خلاف الگ ٹرائل ہو سکتا ہے۔ نیب نے جعلی دستاویزات کے کیس میں مریم نواز کے سمری ٹرائل کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں الگ درخواست دائر کر دی جبکہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی درخواست باقا عد ہ سماعت کے لیے منظور کر لی اور 19جولائی کو مریم نواز کو طلب کر لیا ۔نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت قرار دے چکی ہے کہ مریم نواز کی جانب سے جمع کرائی گئی ٹرست ڈیڈ جعلی تھی لہٰذا مریم نواز کے خلاف الگ سے ٹرائل کیا جائے۔
مریم کو نوٹس