ایف بی آرکی پراپرٹی قیمتوں کے تعین کا کام  روکنے کی خبروں کی تردید

117

اسلام آباد (آئی این پی ) ایف بی آر نے بعض ٹی وی چینلز پر پراپرٹی کی قیمتوں کے تعین کا کام روکنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے
کہا ہے کہ پراپرٹی مارکیٹ کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات کا عمل تیزی سے جاری ہے اور نئی قیمت کا تعین رواں ہفتے کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق نئے نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک پراپرٹی کا لین دین جنوری میں جاری کیے گئے قیمت پر ہو گا۔
ایف بی آر تردید