اسلام آباد (آن لائن) وکلا کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو لیک کے تنازع پر چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ سے از خود نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔ پی بی اے کے تمام اراکین کو ارسال کیے گئے خط میں ایڈووکیٹ راحیل کامران شیخ نے کونسل کو تجویز دی کہ چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی درخواست کی جائے جس کی سماعت عدالت عظمیٰ کا لارجر بینچ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ پی بی سی کو اس قسم کی کارروائی کا آغاز ہونے پر
سماعت میں شریک ہونے کی درخواست اور عدالت کی معاونت کرنا چاہیے۔ خط میں کہا گیا کہ اس قسم کے واقعات سے ملک کے عدالتی نظام کی سالمیت اور معتبریت پر سوال اٹھ جاتے ہیں جس میں مبینہ طور پر ایسا دکھایا جاتا ہے کہ عدلیہ کا ادارہ کمزور ہے جس پر کنٹرول کی جاسکتا ہے۔ خط کے مطابق پی بی سی عدالت عظمیٰ میں آئینی پٹیشن بھی دائر کرے گی جس میں احتساب عدالت کے جج کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کے احکامات کی درخواست کی جائے گی۔
پاکستان بار