چترال میں سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں، آئی ایس پی آر

149

راولپنڈی (آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاک فوج چترال میں سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہے، گولن میں سیلاب سے مقامی آبادی بری طرح متاثر ہوئی۔ پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریلیف آپریشن کر رہی ہے۔ منگل کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ متاثرین کو بذریعہ ہیلی کاپٹر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے اور خیموں میں ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے طبی عملہ بھی موجود ہے۔