کوئٹہ :اسمگلروں کے تشدد سے زخمی ڈپٹی کلکٹر کسٹم جاں بحق

229

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کے بعد تشدد کا شکار ڈپٹی کلکٹر کسٹم عبدالقدوس شیخ جانبر نہ ہو سکے۔4 جولائی کوکوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کے بعد ڈپٹی کلکٹر کسٹم گاڑی میںآفس جا رہے تھے کہ اسمگلروںنے ان پر حملہ کر دیا شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، ان کا 4روز تک کوئٹہ کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال میںعلاج ہوتارہاہے ،تاہم انہیں شدید تشویش ناک حالت میں خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا ۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے،ضروری کارروائی کے بعد میت کراچی میں ورثا کے حوالے کر دی گئی۔پولیس کے مطابق ڈپٹی کلکٹر کسٹم پر حملہ کرنیوالے ملزمان صادق، طوفان اوراحمد شاہ کو گرفتارکرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔آئی جی پولیس بلوچستان کی درخواست پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈپٹی کلکٹر کسٹم عبدالقدوس شیخ پرتشدد کے معاملے پر اسپیشل انوسٹی گیشن کی منظوری دی ہے، ٹیم میں پولیس،سی ٹی ڈی،کرائم برانچ،کسٹم و دیگر اداروں کے نمائندے شامل کیے گئے ہیں ۔