ارشد ملک کے ملنے کے بعدچیف جسٹس اسلام آبادکی چیف جسٹس کھوسہ سے ملاقات

148

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے ملنے کے بعد قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے ملاقات کی ہے‘ دونوں ججوں کے درمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ بھی چیف جسٹس چیمبر میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ملاقات کی تھی جس میں قانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں مبینہ وڈیو اور قانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ مریم نواز کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے متعلق مبینہ وڈیو کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی۔