کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر اور کسٹم کی سست روی کے سبب گوادر پورٹ فعال نہ ہوسکی، گوادر پورٹ ایف بی ار نے تاحال پالیسی وضع نہیں کی ہے ۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق بندرگاہ پر درآمدات، برآمدات، ٹرانس شپمنٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کی پالیسی وضع ہونا ہے ،پالیسی میں کسٹم قواعد و ضوابط تیار کیئے جانے ہیں ،کسٹم ایکٹ 1968 میں گوادر پورٹ شامل نہیں ہے،گوادر پورٹ سے منسلک فری زون کے لئے بھی پالیسی وضع نہیں ہوسکی ہے جبکہ گوادر پورٹ کو چاھ بہار اور جبل علی فری زون سے مقابلہ کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ پر نئی سرگرمی کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری لینا پڑتی ہے ۔