دادو (نمائندہ جسارت) شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک جاپہنچا، شہری اذیت میں مبتلا ہوگئے، شہرہوں غلام نبی، محمد علی، نجم الدین، عبدالوحید، اظہر علی، رئیس احمد علی جویو اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے رہنما سید شہزاد علی شاہ، عمران قنبرانی، علی جان لونڈ اور دیگر نے کہا کہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے، بجلی نا ہونے کے باعث گھروں میں بوڑھے، بچے تڑپ رہے ہیں۔ صارفین سیپکو کے ہزاروں روپے کے بھاری بل ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود بجلی فراہم نہیں کی جارہی۔ انہوں نے چیف جسٹس، وزیر اعظم پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ اور سیپکو چیف سکھر سے اپیل کرتے ہیں کہ غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے شہر میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔