دادو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ شہری پریشان

160

دادو(نمائندہ جسارت) دادو شہر بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک جا پہنچا ،شہری اذیت میں مبتلا ہوگئے، قلت آب کے باعث شہریی بلبلا اٹھے ،شہریوں غلام نبی،محمد علی،نجم الدین، عبدالوحید،اظہر علی،رئیس احمد علی جویو اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے رہنما سید شہزاد علی شاہ،عمران قنبرانی،علی جان لونڈ اور دیگر نے کہاکہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوںکاجینا محال ہوگیا ہے ، بجلی نہ ہونے کے باعث گھروں میں خواتین و بچوںکا براحال ہے،سیپکو کے ہزاروں روپے کے بھاری بل ادا کرتے ہیں اس کے باوجود بجلی فراہم نہیں کی جارہی۔ شہر بھر میں 16 سے 18 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے سیپکو کے عملداروں نے شہر میں جگہ جگہ ڈی فٹنگ لگا دی ہیں جہاں سے وقت بوقت گھنٹوں کے گھنٹوں بجلی بند کی جانے لگی ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان،وزیراعلیٰ سندھ اور سیپکو چیف سکھر سے اپیل کی ہیکہ شہرمیں کی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے شہر میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔