نوابشاہ ،حکام میری اہلیہ کو بازیاب کرائیں ، علی غفار خاصخیلی

193

نواب شاہ(سٹی رپورٹر )نواب شاہ کے قریب گاؤں صدور خاصخیلی کے رہائشی علی غفار خاصخیلی نے نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے3ماہ قبل نوشہروفیروز کی رہائشی کنیز شائستہ بتول خاصخیلی سے پسند کی شادی کی تھی، میری بیوی کے والد حسن خاصخیلی نے مسلح افراد کے ہمراہ میرے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر میری بیوی کنیز شائستہ کو اپنے ہمراہ لے گئے اور مجھے دھمکیاں دیں کہ کنیز شائستہ کو طلاق دو ورنہ ہم کاروکاری کے الزام میں قتل کر دیں گے۔ اس کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بیوی کی بازیابی کیلیے ہائی کورٹ سکھر اور سیشن کورٹ نواب شاہ میں کیس داخل کرایاجس پر مذکورہ افراد نے مجھے دھمکیاں دیں کہ ہم تمہیں قتل کر دیں گے ۔اعلیٰ حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ میری بیوی کو بازیاب کرایا جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔