قال اللہ تعالی و قال رسول اللہ ﷺ

436

مگر پھر مختلف گروہ باہم اختلاف کرنے لگے سو جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے وہ وقت بڑی تباہی کا ہوگا۔ جب کہ وہ ایک بڑا دن دیکھیں گے جب وہ ہمارے سامنے حاضر ہوں گے اْس روز تو اْن کے کان بھی خوب سْن رہے ہوں گے اور اْن کی آنکھیں بھی خوب دیکھتی ہوں گی، مگر آج یہ ظالم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں۔ اے نبیؐ، اِس حالت میں جبکہ یہ لوگ غافل ہیں اور ایمان نہیں لا رہے ہیں، اِنہیں اس دن سے ڈرا دو جبکہ فیصلہ کر دیا جائے گا اور پچھتاوے کے سوا کوئی چارہ کار نہ ہوگا۔ آخرکار ہم ہی زمین اور اس کی ساری چیزوں کے وارث ہوں گے اور سب ہماری طرف ہی پلٹائے جائیں گے۔ (سورۃ مریم:37تا 40)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تہجد ضرور پڑھا کرو، یہ تم سے پہلے کے نیک لوگوں کا طریقہ رہاہے، اس سے تمہیں اپنے ربّ کا قرب حاصل ہو گا، گناہ معاف ہوںگے اور گناہوں سے بچتے بھی رہو گے۔ (مستدرک حاکم)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے آدم کے بیٹے! دن کے شروع میں چار رکعت نماز پڑھنے سے عاجز نہ بن، میں تیرے دن بھر کے سارے کام بنا دوں گا۔ (مجمع الزوائد)
نوٹ یہ نماز سورج نکلنے کے دس منٹ بعد ادا کیا جاتی ہے۔